Marriage

1 post

کیا مجھے شادی کرنی چاہیے؟

مختصر جواب: معلوم نہیں ـ

طویل جواب: شادی ایک بہت بڑا قدم ہوتا ہےـ اس میں صرف آپ اور آپ کے ہونے والے/والی ہمسفر نہیں شامل ہوتے بلکہ دو خاندان آپس میں بندھ جاتے ہیں ۔ ایسا ہونا چاہیے یا نہیں، وہ ایک الگ سوال ہےـ لیکن جب اتنے سارے لوگ آپس میں رشتے میں آ جاتے ہیں تو سب کی توقعات، ارمان، خوف بھی آپس میں رشتے قائم کر لیتے ہیں ـ اور ان سب کا وزن نو بیاہی جوڑی پر پڑتا ہےـ۔

اسلیے ہاں یا نا کا جواب دینے سے پہلے کچھ اہم سوالات کے جواب ہونا عقلمندی ہوگی:۔ ـ

؎ کیا آپ کے پاس فیصلہ کرنے کا پورا اختیار ہے؟ والدین کا ہماری زندگی میں بہت بڑا کردار ہوتا ہےـ۔ کچھ والدین بچوں کی پوری رائے لے کر چلتے ہیں۔ـ کچھ اپنے بچوں کی رائے لے کر آخری فیصلہ اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں۔ اور کچھ والدین بچوں سے پوچھے بغیر رشتے طے کر لیتے ہیں۔ جہاں تک آپ کو اختیار ہے آپ اس کو ضرور استعمال کریں۔

؎ کیا آپ کو مخالف جنس میں کوئی دلچسپی ہے؟ اگر آپ دو جنس ہیں یا یہ ممکن ہے کہ آپ مخالف جنس کے فرد سے جذباتی اور جنسی لگاؤ رکھ سکتے ہیں، تو کیا آپ اس انسان سے لگاؤ رکھ پائیں گے / گی؟ ـ اپنے ہمسفر سے جنسی اور جذباتی مطابقت ہونا ہر انسان کی ذہنی اور جذباتی زندگی کے لیے بہت ضروری ہےــ۔

؎ کیا آپ کے ہونے والے / والی کو معلوم ہے کہ آپ کویئر ہیں ؟ بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ لوگ شادی کر لیتے ہیں خاندان کے دباؤ میں آ کر اور ان  کے ہمسفر کو معلوم نہیں ہوتا کہ ان کی شادی ایک ایسے انسان سے ہوئی جو شاید کبھی ان سے جسمانی یا روحانی طور سے پیار نہ کر پائے۔ ـ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ گے مرد شادی کر کہ مردوں سے رشتے قائم کرنا جاری رکھتے ہیں۔ ـ اس سے انکی بیوی کی صحت کو بھی خطرہ ہے اور انکی خوشی کو بھی۔ ـ جو لیزبیئن عورتیں شادی کرتی ہیں، ان کے لیے شادی کے باہر عورتوں سے رشتے قائم کرنا زیادہ مشکل ہے کیونکہ پاکستان میں خواتین کی زندگی اتنی آزاد نہیں ہے جتنی مردوں کی ہے ـ اسلیے شادی کرنا اکثر لیزبیئن اور دوجنس عورتوں پر زیادہ گراں گزرتی ہےـ۔

اگر آپ شادی سے انکار کرتے ہیں تو آپ کی زندگی پر کیا اثر ہوگا؟ سب سے اہم بات ہے کہ آپ کی زنگی اور صحت اور خوشی محفوظ رہیں۔ ـ آپ کو اپنا خیال رکھنا ہےـ تو اس سوال کا جواب سب سے اہم ہے اور آپ کے علاوہ کوئی جواب نہیں دے سکتاـ۔

امید ہے آپ کی کچھ مدد ہوئی ہوگی ـ اگر آپ کے کچھ اور سوالات ہوں تو ضرور ہم سے رابطہ کریں ـ